چهارشنبه 30/آوریل/2025

المنیا میں 3مکانات اور پانی کا کنواں مسمار

پیر 14-نومبر-2022

اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح بیت المقدس کے مشرق میں واقع المنیا قصبے پر دھاوا بولا اور تین رہائشی گھر اور ایک پانی کا کنواں منہدم کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے قصبے پر بڑی تعداد میں دھاوا بول دیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مقامی رہائشیوں اور صحافیوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی۔

منہدم ہونے والی عمارتوں میں عبد ربہ کوازبہ اور ان کے بیٹوں کے 6 فلیٹس کے ساتھ ساتھ ایک قریبی پانی کا کنواں بھی شامل ہے۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ عمارتیں ان کی اپنی ملکیتی زمین پر قائم کی گئی تھیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ انہدام کا عمل پیشگی اطلاع کے بغیر عمل میں لایا گیا۔

ستم بالائے ستم، قابض فوجیوں نے متاثرہ خاندان کو 52000 شیکل (15000 ڈالر) مکانات مسماری کی فیس کے طور پر ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

مختصر لنک:

کاپی