جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس:تین فلسطینی گرفتار، بیت لحم میں مکان کی تعمیر روکنے کا حکم

اتوار 13-نومبر-2022

ہفتے کی شاماسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں 3 شہریوں کو گرفتار کر لیا جب کہ جنوبیبیت لحم میں ایک مکان کی تعمیر روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

القدس کے ذرائعنے بتایا کہ قابض فوج نے نوجوان محمد یاسر دانا کو باب العامود کے علاقے سے گرفتارکیا اور شہر کے ایک تفتیشی مرکز میں لے گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ قابض فوج نے شعفاط کیمپ سے دو نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا۔

اس سے قبل ہفتے کیشام کو آباد کاروں کے ایک گروپ نے نابلس کے مشرق میں واقع بیت دجن گاؤں کی زمینوںسے تین شہریوں کو حراست میں لیا تھا۔

مقامی ذرائع کےمطابق آباد کاروں نے زمین کے سروے کرنے والے حماد ابو جیش اور اس کے ساتھ موجود دیگرشہریوں کو گاؤں کے مشرق میں "مراکا” نامی علاقے میں بندوق کی نوک گرفتارکیا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔

گھر کی تعمیر روکنے کا نوٹس

درایں اثنا اسرائیلیقابض افواج نے ہفتے کی شام کو بیت لحم کے جنوب میں واقع ارطاس گاؤں میں مکان کیتعمیر بند کرنے کا حکم دیا۔

ارطاس ویلج کونسلکے سربراہ لطفی اسعد نے بتایا کہ قابض فوج نے سلیمان ٹورسٹ پولز کے قریب واقع علاقے”العطن” پر دھاوا بول دیا اور احمد صالح ابو صوی کو ان کے گھر میں تعمیراتروکنے کا نوٹس دے دیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ابو صوی کے پاس مکان کی تعمیرکا اجازت نامہ نہیں۔

اسعد نے مزید کہاکہ قابض فورسز کے گاؤں پر دھاوا بولنے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں اس دوران شہریوںاور ان کے گھروں پر اسٹن گرینیڈ اور زہریلی آنسو گیس فائر کی گئی۔ تاہم کوئی جانینقصان نہیں ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی