گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی سرگرمیوں میں فائرنگ کے دو حملے، 7 پوائنٹس پرتصادم کا آغاز اور قابض فوج کے ایک فوجی ٹاور کی تباہی ریکارڈ کی گئی۔
بیت المقدس میں حزما،رام اللہ میں المغیر اور البیرہ اور جنین میں قبطیہ میں جھڑپیں ہوئیں اور مزاحمتی کارکنوںنے شاکید بستی کے قریب قابض فوج پر فائرنگ کی۔
بیت لحم کے تقوع ،الخلیل میں حلحول اور بیت امر میں بھی جھڑپیں ہوئیں، مزاحمتی کارکنوں نے بیت امر میںقابض فوج پر فائرنگ کی اور العروب کیمپ میں ایک فوجی کمرے کو تباہ کردیا۔
مغربی کنارےمیں بیت امرقصبے کے قریب قابض افواج پرفائرنگ، العروب پناہ گزین کیمپ کے قریب ٹاور کی تباہی اور جنین میں شاکیڈ بستی میںفائرنگ کے واقعات پیش آئے۔