جمعه 15/نوامبر/2024

حماس وفد کی لبنانی سپیکر پارلیمنٹ سے ملاقات

اتوار 13-نومبر-2022

حماس کے اعلیٰ سطح کے وفد نے لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ البری سے ملاقات کی ہے۔ حماس کے وفد کی قیادت  خارجہ سطح پرسیاسی بیورو کے سربراہ موسیٰ ابو مرزوق کر رہے تھے۔   

یہ ملاقات  عین التینہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی ہے۔ حماس کے سینئیر رہنما اسامہ حمدان اور احمد عبدالہادی بھی ملاقات میں موجود تھے۔     

ملاقات کے بعد حماس کی ویب سائٹ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے ‘ ابو موسیٰ المرزوق نے سپیکر کو فلسطین کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا ۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض اتھارٹی اور قابض فوج کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بھی تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔       

حماس رہنماوں نے مقبوضہ یروشلم میں بھی اسرائیلی قابض فوج کی جاری ظالمانہ کارروائیوں بین الاقوامی قوانی کی خلاف ورزیوں کے متعلق بریف کیا۔  

اس موقع پر لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حالات پر بات ہوئی اور سپیکر سے مطالبہ کیا گیا کہ فلسطینیوں کو ضروری شہری حقوق دیے جانے پر زور دیا۔

دوسری جانب لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ البری نے فلسطینیوں کے حقوق اور ان کے قومی کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تمام فلسطینی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کی فضا پر بھی زور دیا۔ 

مختصر لنک:

کاپی