جمعه 02/می/2025

بھوک ہڑتالی نظر بند فلسطینی انس حامدی کو دوبارہ ہسپتال لے جانا پڑ گیا

اتوار 13-نومبر-2022

جیل انتظامیہ کو  بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی انس حامدی کو محض چند دنوں میں دوسری بار جیل سے ہسپتال منتقل کرنا پڑا ہے۔ یہ اقدام انس حامدی کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ 

انس حامدی کی بھوک ہڑتال اتوار کے روز آٹھویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ انس حامدی کو فلسطینی اتھارٹی نے ایک ماہ پہلے اغوا کیا تھا اور اس کے بعد انہیں جیل میں نظربند کر دیا تھا۔

بعد ازاں فلسطینی اتھارٹی کی عدالت نے انس حامدی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔  لیکن فلسطینی اتھارٹی نے نابلس کے گورنرکی ہدایت پر رہائی روک دی تھی۔ انس حامدی کو فلسطینی اتھارٹی نے سیاسی وجوہ کی بنیاد پر نظر بند کیا ہے۔           

انس حامدی کہ ہمشیرہ آمنہ حامدی کا کہنا ہے کہ انس پیٹ اور دوسرے اعضا کی درد میں مبتلا ہیں اور بار بار قے کر رہے ہیں۔  اس بگڑی ہوئی صحت کی وجہ وہ غیر معمولی نقاہت کا بھی شکار ہو چکے ہیں ۔    

آمنہ حامدی نے اپنے بھائی کی بھوک ہڑتال کی وجہ ان کو بلاجواز اور غیر منصٖفانہ طور پر نظر بند کرنے کے خلاف احتجاج بتائی ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی