لبنان میں حماس کے نمائندے احمد عبدالہادی نے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے خصوصی نمائندے سے ملاقات کی ہے۔ یہ بات ایک جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔
جمعرات کے روز حماس کے جاری کیے گئے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی دارالحکومت بیروت میں ملاقات کے موقع پر حماس کے سینئیر رہنما مشہورعبدالحلیم بھی موجود تھے۔
نمائندہ حماس نے عالمی ادارے کے نمائندہ کو فلسطینیوں کے حالات کے بارے میں بریف کیا ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہے۔
حماس کے نمائندے نے اس امر پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں اور ان کی زمین پر ناجائز قبضے کے حوالے سے قابل احتساب ٹھہرایا جائے اور اس کی جارحیت روکی جائے۔