اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نے جماعت کےعسکری ونگ القسام شہید بریگیڈ کے کمانڈر، سابق اسیر اور فلسطینی مربی ومعلم احمدابو ھنود کی وفات پر اس کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مرکزاطلاعاتفلسطین کے مطابق العاروری نے مرحوم احمد ابو ھنود کے بھائی اور القسام کمانڈرمحمود ابو ھنود سے ٹیلیفون پر بات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوسکا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ احمدابو ھنود گذشتہ روز ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے تھے۔
نابلس میں کل مرحومابو ہنود کی نماز جنازہ کے موقع پر کمانڈر محمود ابو ھنودسے فون پربات کرتے ہوئے العاروریمرحوم کی جہادت اور فلسطینی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیشکیا۔
العاروری نے کہاکہ مرحوم احمد ابو ہنودان کے ساتھ الخلیل یونیورسٹی میں پڑھتے تھے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ابو ہنود "ایک اچھے بھائی، باکردار اور خدمت خلق سے آراستہ نوجوانتھے اور انہوں نے فلسطینی تحریک آزادی کے لیے شاندار خدمات انجام دیں اور طویلعرصہ قابض دشمن کی قید میں صبرو استقامت کے ساتھ کاٹا۔