پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں دو صہیونی زخمی

جمعرات 10-نومبر-2022

مغربی کنارے اورمقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج اور آباد کاروں کے خلافمزاحمتی سرگرمیاں جاری رہیں۔

فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے اور القدس میں 27 مزاحمتیکارروائیوں کی کی نگرانی کی، جن میں خاص طور پر قابض افواج کے خلاف فائرنگ کے 4حملے، آباد کاروں کے حملوں کا جواب اور ان کی گاڑیوں کی تباہی شامل ہے۔ انکارروائیوان کے نتیجے میں دو آباد کارخمی ہوئے۔

مزاحمتی نوجوانوںنے آباد کاروں کے تین حملوں کو 3 پسپا کردیا اور ان کی تین گاڑیوں کی توڑ پھوڑکی۔  اس دوران دو آباد کار زخمی ہوگئے۔

مزاحمتی کارکنوں نےنابلس میں بزرگ فلسطینی یوسف کے مقبرے پردھاوا بولا اور نابلس کی الحسبا شاہراہ سے انخلاء کے دوران قابض فورسز پر جھڑپیںاور فائرنگ کی، دھماکہ خیز آلات سے حملہکیا ور المربعہ کے قریب قابض فوج کی ایکچوکی پر بھی فائرنگ کی۔

مزاحمتی کارکنوں نےفقوعہ قصبے کے قریب ایک تیز رفتار کار سے قابض فوج پر فائرنگ کی اور جنین کے گاؤںالجلمہ میں جھڑپوں کے دوران قابض فورسز پر دھماکہ خیز مواد پھینکا۔

القدس، رام اللہ،جنین، نابلس، اریحا اور الخلیل کے علاقوں میں 10 محاذ آرائی کے مقامات پر جھڑپیںہوئیں۔ اس دوران نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔

مغربی کنارے اور القدسمیں گذشتہ اکتوبر کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین”معطی” نے اکتوبر میں 1999 مزاحمتی کارروائیوں کا ریکارڈ جاری کیا ہے۔انکارروائیوں میں دو فوجی اور ایک آباد کار ہلاک اور 81 دیگر زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی