جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی جاری، 100 یہودی آبادکار بے حرمتی کے مرتکب

پیر 7-نومبر-2022

درجنوں یہودی آباد کاروں نے قابض سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت میں ایک مرتبہ پھر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی ہے۔ بے حرمتی کا تازہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا ہے۔

    قسطل نیوز ویب سائٹ کے مطابق بے حرمتی کے لیے قابض پولیس کی حفاظت میں آنے والے ان یہودی آباد کاروں کی تعداد کم از کم 109 تھی۔  اسرائیلی پولیس نے ان کی آمد سے پہلے ہی مسجد اقصیٰ کے تمام دروازے بند کر رکھے تھے اور مسلمان کو صحن مسجد کی طرف آنے کی اجازت نہیں تھی۔ 

بڑے اہتمام کے ساتھ ان یہودی آباد کاروں کے لیے مسجد اقصیٰ کا المغربیہ گیٹ کھولا گیا۔     پھر مسجد اقصیٰ کے اندر بٹھا کر انہیں یہودی معبد کی اہمیت پر اشتعال انگیز لیکچر دیا گیا اور ان یہودی آباد کاروں نے تلمودی رسومات ادا کیں۔     

واضح رہے مسجد اقصیٰ کو یہودی آباد کاروں کے تصرف کے لیے مسلمانوں کے لیے تالے لگا دینا قابض پولیس کا تقریباً روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔ صرف جمعہ اور ہفتہ کے روز یہودی آباد کاروں کی دیگر مصروفیات کی وجہ سے ایسا نہیں کیا جاتا ہے۔       

یہودی آباد کاروں کی اس مقصد کے لیے باقاعدہ جتھہ بندی کی جاتی ہے۔ صبح اور شام سے پہلے کے وقت کے لیے  الگ الگ یہودی جتھے تشکیل دیے جاتے ہیں۔    یہ سرگرمی مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کے لیے اہم اسرائیلی سر گرمی ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی