جمعه 15/نوامبر/2024

اکتوبرمیں مسجد اقصیٰ پر24 دھاوے، مسجد ابراہیمی میں 73 باراذان پرپابندی

پیر 7-نومبر-2022

فلسطینی محکمہ اوقافاور مذہبی امور کے وزیر الشیخ حاتم البکری نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں اسرائیلیقابض فوج اور اس کے آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر 24 بار دھاوا بولا۔انہوں نے بتایاکہ مسجد ابراہیمی پر 73 مرتبہ مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پر پابندی لگائی جب کہگزشتہ اکتوبر میں پانچ دن مسجد ابراہیمی کو بند رکھا گیا۔

البکری نےکلاتوار کو ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض فوج نے نہ صرف مسجد ابراہیمی میں نماز اوراذان پرپابندی لگائی بلکہ انتہا پسند یہودیوں نے فوج کی سرپرستی میں قرآن پاک کیبے حرمتی کی۔ الخلیل میں قیطون مسجد کے قریبکچرے کے ڈبے میں پھینک دیے۔

انہوں نے بتایاکہ آباد کاروں نے قابض فوج کے تحفظ نے انہیں یوم کپور کے موقع پر بڑی تعداد میںالاقصیٰ پر حملہ کرنے اور اس کے دروازوں کے سامنے اور اس کے صحن بالخصوص مشرقی حصےمیں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں مدد کی۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ کنیسٹ کے سابق ارکان، یہودا گلِک اور ٹرومین نے باب الرحمہ قبرستان میںمسلمانوں کی قبروں پر دھاوا بولااور دیگر آباد کاروں کے ساتھ مل کربگل بجایا جب کہان میں سے بہت سے لوگوں نے مسجد کےدروازوں پر مذہبی رسومات ادا کیں۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ گزشتہ اکتوبر کے دوران القدس کی تمام سڑکوں، خاص طور پر پرانے شہر اور مسجداقصیٰ کے ارد گرد کے مقامات کو الگ تھلگ اور بند کر دیا گیا۔ جگہ جگہ پابندیاںعاید کرکے فلسطینیوں کے لیے زندگی اجیرن بنا دی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی