چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ کی ھداریم جیل پر قابض اہلکاروں کا چھاپہ

پیر 7-نومبر-2022

اسرائیلی جیلوں سے متعلقہ اہلکاروں نے اتوار کے روز بڑی تعداد میں ھداریم کے دو سیلوں پر بلا جواز دھاوا بول دیا۔ اس دوران جیل میں کرفیو کا ماحول طاری رہا۔ 

فلسطینیوں کی مختلف ویب سائٹس کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ قابض اسرائیلی اہلکاروں نے جیل کے سیل نمبر 30 اور سیل نمبر 31 کی توڑ پھوڑ بھی کیا، اور فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

 ان دونوں سیلوں پر چھاپے کے دوران فلسطینی قیدیوں کو ہراساں کیا گیا، ان کے بستروں اور دوسری تام اشیا کی تلاشی کے نام پر ان اشیا کی توڑ پھوڑ کی گئی۔   

 قابض اہلکاروں کا یہ معمول ہے کہ جیلوں میں بند فلسطینیوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے گاہے گاہے ایسی کارروائیاں کرتے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل قابض اسرائیلی اہلکاروں کی طرف سے  عسقلان اور عوفر جیل میں اسی نوعیت کے چھاپے مارے جا چکے ہیں۔  

مختصر لنک:

کاپی