جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج نے کئی فلسطینی دیہات کی ناکہ بندی کر دی

اتوار 6-نومبر-2022

قابض اسرائیلی فوج نے مسافر یطہ کے علاقے میں کئی دیہات کا داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے۔ اسرائیلی قابض فوج آج کل فلسطینی علاقوں میں راستوں اور آبادیوں کی ناکہ بندی کر کے کارروائیاں کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔      

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے جنبہ اور المرکزنامی دیہات کے داخلی راستے بند کر دیے۔ شہریوں کا ان راستوں سے اپنے علاقوں  آنا جانا مکمل روک دیا گیا اور انہیں مجبور کیا گیا کہ وہ صرف اس راستے سے گزریں جہاں اسرائیلی چیک پوسٹ لگائی گئی ہے۔           

اس کے علاوہ فلسطینی بدووں کے علاقے میں بھی اسی طرح کی ناکہ بندیاں کر دی گئیں۔ چند روز قبل اسرائیلی قابض فوجیوں کی طرف سے مقامی فلسطینیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ بند راستوں کی طرف سے نکلنے کی کوشش کریں گے تو نہ صرف انہیں گرفتار کر لیا جائے گا بلکہ ان کی زیر استعمال گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی جائیں گی۔ نیز انہیں بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔            

اسرائیلی قابض فوج ان دنوں جگہ جگہ اور وسیع پیمانے پر ناکہ بندیوں کی حکمت عملی شروع کیے ہوئے ہے۔   اس لیے ہر علاقے میں فلسطینیوں کی ناکہ بندی کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں مکانوں کی مسماری کی رفتار بھی تیز کر دی ہے۔    

مسافر یطہ کے علاقے میں ماہ مئی کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے کم 1000 فلسطینیوں کو ان کے گھروں جبری طور پر بے دخل کیا تھا۔ یہ بے دخلی آٹھ دیہاتوں سے ہوئی تھی۔  

مختصر لنک:

کاپی