جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینی اغوا کر لیے

اتوار 6-نومبر-2022

قابض اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ ا ان اغوا کیے گئے افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ اغوا کی یہ کارروائیاں رام اللہ اور الخلیل کے مختلف علاقوں میں  جمعہ اور ہفتے کی رات اور ہفتے کی صبح سویرے پیش آئی ہیں۔ 

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے اغوا کیے گئے ان افراد میں سے چار نوجوان فلسطینی ہیں ، جن میں سے دو سگے بھائی ہیں۔  قابض فوجیوں نے ان افراد کو اغوا کرنے سے پہلے  دیر نظام گاوں میں ان کے گھروں کی توڑ پھوڑ بھی کی۔        

 دوسری جانب الخلیل میں اسرائیلی قابض فوج نے چار فلسطینی نوجوانوں کو   شعبہ  کے علاقے سے بھی اغوا کیا گیا ہے۔  فوجیوں نے اغوا سے پہلے انہیں سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور ہتھکڑیاں لگا کر لے گئے۔  

الخلیل کے  ہی ایک اور علاقے سے مزید ایک فلسطینی شہری کو اغوا کیا ۔ اس فلسطینی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کی گاڑی میں بندوق تھی۔        

گذشتہ رات اسرائیلی قابض فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کی  الخلیل کے طارق بن زیاد جنکشن جھڑپ ہوئی۔ اس جگہ پر قابض فوج نے راس الجورہ کے علاقے کے لوگوں کا داخلہ بند کر دیا تھا۔

 ایک اور واقعے میں گذشتہ رات یہودی آباد کاروں کا ایک جتھہ فوجیوں کی معیت میں آیا اور اس نے ابراہیمی مسجد کے نزدیک ایک فلسطینی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔  

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مشرقی یروشلم کے ابو دیس ٹاون  میں رات گئے فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی قابض پولیس کی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس علاقے میں اس طرح کے واقعات کا یہ مسلسل چوتھا دن ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی