سینکڑوں فلسطینی شہریوں نے شہید فلسطینی عمر حلیبہ کے گھر کی طرف مارچ کیا۔ مارچ کرنے والے سینکڑوں فلسطینیوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے جارہے تھے۔
عامر حلبیہ شہید مقبوضہ یروشلم کے علاقے ابودیس کے بیت حنینا ٹاون کے رہنے والے تھے۔ انہیں یروشلم میں جمعرات کی صبح اسرائیلی قابض فوج نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ عامر حلیبہ نے قابض سکیورٹی افسروں کو چاقو مارنے کی ایک کارروائی کی تھی جس میں تین پولیس افسر زخمی ہوئے تھے۔
اس واقعے کے بعد قابض پولیس کی بھاری نفری نے بیت حنینا میں ان کی گھر پر دھاوا بول دیا اور عامر حلبیہ کے والدین کو گرفتار کر لیا تھا۔ جمعہ کے روز ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے سینکڑوں فلسطینیوں نے مارچ کیا۔
حماس کے سٹوڈنٹ ونگ اسلامک بلاک نے مغربی کنارے کی یونورسٹیوں میں شہید عامر حلبیہ کی یاد منائی اور انہیں برزیت یونیورسٹی کے طلبہ میں سے قرار دیا۔ واضح رہے حماس نے بھی عامر حلبیہ کی شہادت کو ہیروآنہ شہادت قرار دیا تھا۔