جمعه 15/نوامبر/2024

قابض فوج اورآباد کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی

اتوار 6-نومبر-2022

مغربی کنارے کےالگ الگ علاقوں میں ہفتے کے روز یہودی آبادکاری مخالف مارچ کو دبانے کے بعد اسرائیلیقابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔

نابلس کے قصبوںاور دیہاتوں میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب کہآبادکاروں کی طرف سے آبادکاری مخالف مارچ اور حملوں کو دبایا گیا۔

فلسطینی ہلالاحمر نے اطلاع دی ہے کہ بیت دجن میں جھڑپوں کے دوران 13 شہری زہریلی گیس سے دمگھٹنے سے اور ایک ربڑ کی گولیوں سے زخمیہوئے۔ انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

قبل ازیں جمعہ کونابلس اور قلقیلیہ گورنری کے کئی علاقوں میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ الگالگ جھڑپیں ہوئیں۔

نابلس میں بیتااور بیت دجن نامی قصبوں میں جھڑپیں شروع ہوئیں، جس کے دوران متعدد شہری زہریلی گیسسے دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔ یہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب ان مقامات پر فلسطینیشہریوں نے یہودی آباد کاری کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کیا۔

فلسطینی ہلالاحمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے نے نابلس کے مشرق میں بیت دجن میں قابضریاست کے ساتھ تصادم کے دوران 4 زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی گئی۔

نابلس کے جنوب میںواقع گاؤں مادما میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں۔ مقامیفلسطینیوں نے گاؤں کے جنوبی علاقے پر آباد کاروں کے حملے کو پسپا کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی