فلسطین کےتمامشہروں میں موجود مساجد میں نمازیوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے جاری ‘فجر عظیم’مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطینکے مطابق گذشتہ روز نماز فجر میں غزہ کی پٹی، غرب اردن، القدس اور شمالی فلسطین کیمساجد نمازیوں سے بھرگئیں۔ اس موقعےپر مساجد میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔
قبل ازیں جمعہ کوعلی الصباح نماز فجر سے قبل ہی فلسطینیوں کی مساجد میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیاتھا۔ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور غرب اردن کی مسجد ابراہیمی میں نماز کے لیےآنے والے فلسطینی نمازیوںکو شدید مشکلات اور رکاوٹوں کا سامناکرنا پڑا۔ قابض فوجنے نمازیوں کو جگہ جگہ روک کر ان کی شناخت پریڈ کی۔
بیت المقدس میںفلسطینی شہریوں پر عاید کردہ پابندیوں کے باعث درجنوں فلسطینی نماز کی جماعت میں شامل ہونےسے محروم رہے۔
عینی شاہدین کاکہنا تھا کہ القدس ،غرب اردن اور غزہ میں فلسطینی نمازیوں کا ایک سیل رواں مساجدکیطرف چل پڑا۔
نمازفجر میںمساجد میں آنے والے شہریوں میں مھٹائیاں اور گرم مشروبات پیش کیے گئے۔ سخت سردی کےباوجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مساجد کو آباد کرکے صہیونی دشمن کو یہ پیغام دیاکہ فلسطینی قوم مقدسات کے دفاع میں ہرقربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ کئی مساجد میںنمازیوںکے لیے ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا۔