مزاحمتی تحریک کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے طیارہ شکن راکٹوں نے اسرائیلی فضائیہ کا حملہ پسپا کر دیا ہے۔ یہ بات القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں بتائی ہے۔
بیان کے مطابق القسام کے زمین پر موجود جمعہ کی صبح اسرائیلی فضائی کی طرف سے المغازی پناہ گزین کیمپ کے نزدیک القسام کے 13 ویں بریگیڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے القسام کے راکٹ بردار جانبازوں نے ناکام بنا دیا ہے۔
القسام بریڈ نے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنی سرزمین اور اپنے لوگوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے اسرائیلی جارحیت کی فلسطین کے ہر حصے میں مزاحمت کرتے رہیں گے۔
خیال رہے جمعہ کی صبح اسرائیلی بمبار طیاروں المغازی پناہ گزین کیمپ کو سنٹرل غزہ میں نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ اسرائیلی میزائل بردار طیارے علاقے میں دیگر عمارات کا نقصان کر سکے مگر 13 ویں بریگیڈ کو نشانہ بنانے کی ان کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔