شام کے شہر دمشقکے گورنر محمد طارق کریشاتی نے تصدیق کی ہے کہ سول سوسائٹی اور متعلقہ وزارتوں کےتعاون سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے یرموک کیمپ میں خدمات کی بحالی کے لیے کامجاری ہے۔
کریشاتی نے ایکپریس بیان میں نشاندہی کی کہ اگلے ہفتے کے آغاز سے داخلی ٹرانسپورٹ بسیں کیمپ میںداخل ہونا شروع ہو جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں واپس آنے والے خاندانوں کیتعداد تقریباً 5000 خاندانوں تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نےکہا کہ ملبہہٹانے، ذیلی گلیوں اور اندرونی گلیوں کو صاف کرنے اور پانی، بجلی اور ٹیلی فون نیٹورک کی توسیع کا کام جاری ہے تاکہ لوگوں کی واپسی اور ان کی رہائش کے قابل علاقوںمیں آبادکاری کو مکمل کیا جا سکے۔
یرموک کے اندررہنے والے ناقص بنیادی خدمات، اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سےزیادہ لوگوں کو کیمپ میں واپس آنے سے روکا جا سکتا ہے۔
شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں یرموک پناہگزین کیمپ سمیت کئی دوسرے کیمپ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔