جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ کے دروازے کے نزدیک فلسطینی نوجوان عامر حلیبہ شہید

جمعہ 4-نومبر-2022

اسرائیلی قابض پولیس کے افسر نے فائرنگ کر کے بیس سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ فلسطینی کی شہادت کا یہ واقعہ یروشلم کے پرنے شہر میں سامنے آیا ہے۔   

بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح دو اسرائیلی قابض پولیس اہل کاروں کو چاقو سے زخمی کیے جانے کے بعد پیش آیا ہے۔     

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر حلبیہ جس کا تعلق مقبوضہ یروشلم کے علاقے ابو دیس سے ہے، دو پولیس اہلکاروں کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔ جبکہ تیسرا پولیس اہلکار اس دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ۔     

 یہ واقعہ مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے ‘ باب المجلس کے نزدیک پیش آیا ہے۔  عامر حلیبہ کے خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ  بیر زیت یونیورسٹی میں انجینئیرنگ کا طالب علم تھا۔ 

مختصر لنک:

کاپی