جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر فضائی حملہ، مکانات کا نقصان، بجلی منقطع

جمعہ 4-نومبر-2022

اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج (جمعہ کی) صبح غزہ کی پٹی کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی مہاجر کیمپ کے داخلی راستے پر القسام بریگیڈز پر کم از کم 10 میزائل داغے گئے۔

اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم قرب و جوار کے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ دھماکوں کے بعد مہاجر کیمپ کی بجلی منقطع کر دی گئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں فضائی حملوں کے بعد غزہ میں آگ کے گولے اور دھواں دیکھا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا : "جمعرات کی رات میں اسرائیل کی طرف داغے گئے چار راکٹوں کے جواب میں وسطی غزہ کی پٹی میں حماس کی زیر زمین تنصیب کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔”

اسرائیلی فوج کے مطابق، ایک راکٹ کو آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم نے سرحدی شہر پر روکا، اور باقی تین پٹی میں گرے۔

جواب میں، عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے زمینی طیارہ شکن نے "صیہونی دشمن فضائیہ” کو پسپا کر دیا، جس نے جمعہ کی صبح "13ویں بریگیڈ” کے مقام کو نشانہ بنایا جو کہ مغازی کیمپ کے دروازے پر ہے۔

بریگیڈز نے کہا: "ہم اپنے لوگوں اور سرزمین کے دفاع اور فلسطین کے ہر حصے میں وحشیانہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پیش پیش رہیں گے۔”

اُدھر حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غزہ کی پٹی پر صہیونی بمباری کو کھلی جارحیت قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صہیونی دہشت گردی پورے فلسطین میں ہمارے عوام کے بڑھتے ہوئے انقلاب کو نہیں روک سکے گی۔

مختصر لنک:

کاپی