اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح سویرے چھاپوں سے مغربی کنارے کے رہائشی تین فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ جمعہ کی صبح تین ‘مطلوب’ فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے نابلس کے مشرق میں عسکر پناہ گزین کیمپ کے پاس فلسطینی گھروں پر دھاوا بولنے کے بعد ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا، جبکہ دو دیگر کو الخلیل کے مسافر یطامیں پکڑا۔ گرفتار شدگان میں ایک 16 سالہ نوجوان بھی ہے۔