مقبوضہ بیتالمقدس کے پرانے شہر میں کل جمعرات کی صبح چاقو سے حملے میں تین صیہونی فوجی زخمیہوگئے جب کہ حملہ آور کو اسرائیلی قابض پولیس نے گولی مار کر شہید کر دیا۔
عبرانی میڈیا کاکہنا ہے کہ ایک فلسطینی نے مسجد اقصیٰ کے باب المجلس پرموجود اسرائیلی فوجیوں پرچاقو سے حملہ کیا۔ عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے حملہ آور کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔
خاندانی ذرائع نےانکشاف کیا کہ القدس کے پرانے شہر میں چاقو سے حملہ کرنے والا20 سالہ شہید عامرحسام بدر حلبیہ تھا جس کا تعلق ابو دیس قصبے سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بیرزیت یونیورسٹیمیں سول انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔
اسرائیلی فوجی ریڈیونے اطلاع دی ہے کہ کل صبح القدس میں ہونے والے چاقو کے حملے میں 3 فوجی زخمی ہوئے۔ان میں سے ایک اہلکار اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
ایک مختصر بیان میںاسرائیلی پولیس نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار کو اس کے ایک ساتھی نے حملہ آور کونشانہ بناتے ہوئے ٹانگ میں گولی ماری، جب کہ دیگر دو اہلکار چاقو کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔