چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اراضی میں اسرائیلی کھدائیاں، مسماری کے نوٹس جاری

جمعرات 3-نومبر-2022

کل بدھ کے روزاسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں نئے حملے کیے، جن میںمسماری کی کارروائیوں سے لے کر فلسطینیوں کی املاک کو مسمار کرنے کے نوٹس بھیجنےکی کارروائیان شامل ہیں۔

قابض فوج کی گاڑیوںنے نابلس گورنری کے قصرہ گاؤں میں فلسطینی اراضی کو بلڈوز کر دیا، جب کہ طوباس کےمشرق میں خیربیت یارزا میں ایک برکس کو مسمار کرنے کا نوٹس دیا گیا۔

قابض افواج نےسات دنوں کے اندر اسماعیل دراغمہ کے ملکیتی "بریکس” کی تعمیر روکنے اورگرانے کا حتمی حکم جاری کیا۔ یہ عمارت 70 مربع میٹر پر محیط ہے جسے مویشیوں کی پرورش کے لیے استعمال کیاجانا تھا۔

دریں اثناء قابضفوج نے قلقیلیہ کے جنوب مشرق میں حبلہ قصبے کے داخلی راستے پر ایک فوجی چوکی قائمکی۔

قابض فورسز نےقصبے کے داخلی راستوں پر کنکریٹ کے کیوبز لگانا، فوجی روڈ بلاک لگانا، شہریوں کیگاڑیوں کو روکنا، گاڑیوں کی تلاشی اور ان کے مکینوں کی شناخت کی جانچ کرنا شروع کردی، جس سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور شدید بحران پیدا ہو گیا۔

یہ پیش رفت حباسعبد الحفیظ یوسف ریان کی شہادت کے بعد سامنے آئی، جب اس نے رام اللہ کے قریب ایکرن اوور آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوا۔

قابض افواج نے صبحسویرے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں گرفتاریوں کی ایک مہم شروع کی جس میںمتعدد شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی