فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر ’نابلس‘ میں قابض فوج کے حملوں میں متعدد شہری زخمیہوئے، جب کہ آباد کاروں نے وہاں زیتون چننے والوں پر حملہ کیا۔ قابض فوج نے قلقیلیہمیں زمینوں کو بلڈوز کیا اور وادی اردن میں متعدد خاندانوں کو بے دخل کردیا۔
قابض افواج کیجانب سے نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ چیک پوائنٹ پر محاصرہ توڑنے کے لیے نکالےگئےجلوس کو دبانے کےاسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعددشہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔
قابض فوج نے تقریباًتین ہفتے قبل شہر پر مسلط کردہ محاصرہ توڑنے کے لیے منعقدہ تقریب میں شریک افرادکو آنسو گیس کے بموں سے نشانہ بنایا۔
نابلس کے جنوب میںآباد کاروں نے قریوت کی زمینوں میں زیتون چننے کے دوران متعدد خواتین پر حملہ کیا۔
آباد کاروں نےفصل چوری کرنے کی کوشش میں زیتون چننے والی خواتین پر حملہ کیا اور قابض فوج نے قریوتقصبے کے مغربی جانب صنعہ کے علاقے میں اپنی جان بچانے کے لیے آنے والے متعدد افرادکو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی قابضفوج نے شمالی وادی اردن کے علاقے خیربیت حمصہ الفوقہ میں چھ خاندانوں کو فوجیمشقوں کے بہانے ان کے گھروں سے بے دخل کردیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فورسز نے ان خاندانوں کو تربیت کے لیے نکالے جانے کے آخری ہفتے کےآخر میں مطلع کیا تھا۔
متاثرین میں ياسر محمود أبو الكباش، سند ياسر أبو الكباش، عبدالعزيز عيسى أبو الكباش، علي عيسى أبو الكباش، محمد إبراهيم أبو الكباش اور صهيبإبراهيم أبو الكباش کے خاندان شامل ہیں۔