جمعه 15/نوامبر/2024

دسیوں یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

بدھ 2-نومبر-2022

گذشتہ روز درجنوںیہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھسکر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہاوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ روز پولیس کی فول پروف سکیورٹیمیں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دسیوںانتہا پسندوں نے  مراکشی دروازے سے قبلہاول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

منگل کو ایک سوسے زاید آباد کاروں نے اسرئیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں  دسیوں یہویوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی جب کہگذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھسکر مقدس مقام کی بے حرمتی کی تھی۔

یہودی آبادکاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے جنہوں نے اتوار کو یہودیوںکی  مذہبی رسومات  کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودیتعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائی کیں۔

قابض فوج نے نمازکی ادائی کے لیے مسجد اقصیٰ میں آنے والے فلسطینیوں کی شناخت پریڈ کی اور ان کےشناختی کارڈز ضبط کرلیے۔

خیال رہے کہ جمعہاور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار دن میں دو بارمسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کوپامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی