جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی قیدی کی سبع الطیطی کی بھوک ہڑتال 15 ویں روز جاری

منگل 1-نومبر-2022

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے بلطا پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے قیدی سبعالطیطی جن کی عمر 33 سال ہے  نے اپنی قیدتنہائی، ملاقات سے محرومی اور "کینٹین” استعمال پرپابندی کے خلاف بہ طوراحتجاج مسلسل 15 روز سے بھوکہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سبعالطیطی اسرائیلی جیل میں قید کاٹ رہے ہیں اور جیل انتظامیہ نے انہیں بنیادی انسانیحقوق سے کئی ماہ سے محروم کررکھا ہے۔

فلسطینی محکمہ اموراسیران  کے ترجمان حسن عبد ربہ کے مطابق قیدیکھلی ہڑتال پر ہیں، اسے ریمون جیل میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے قید تنہائی میںرکھا گیا ہے اسے اس کے اہل خانہ اور کینٹین سے اپنی مرضی کی چیزیں لینے سے محرومرکھا گیا ہے۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ الطیطی جنہیں گزشتہ 10 اپریلکو حراست میں لیا گیا تھا، بھوک ہرتال کی وجہ سے چکر آ آ رہے ہیں۔ جوڑوں کا درد،سر درد اور وزن میں کمی جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔

الطیطی کو 6 ماہکی انتظامی قید کی سزا سنائی گئی تھی اور اس کی سزا ختم ہونے سے تین دن پہلے اس کیمزید 6 ماہ کے لیے تجدید کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی