مقبوضہ بیتالمقدس کے مشرق میں واقع قصبے العیزریہ میں شہید برکات موسیٰ عودہ کے گھر کے نزدیکپیر کی شام اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دو شہری زخمی ہوگئے۔
قابض فوج نے العیزریہقصبے میں شہید برکات عودہ کے گھر پر دھاوا بول دیا، جنہیں دو روز قبل اریحا کے قریبقابض فوج نے گولی مار کر شہید کردیا گیا۔عودہ پر الزام تھا کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میںمتعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
شہید گھر کے قربو جوار میں جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران قصبے میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی جیپ نےایک نوجوان کو کچلنے کی کوشش کی۔
47 سالہ برکاتموسیٰ عودہ کو اتوار کو اریحا کے قریب وادیاردن کے علاقے میں ایک بہادرانہ ڈبل رن اوور آپریشن کے بعد شہید کردیا گیا تھا۔
قابض فوج نے مسجداقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں واقع بئر ایوب محلے پر بھی دھاوا بولا اور القدسکے پرانے شہر کے باب حطہ کے علاقے سےالقدس کے حاجی خالد شریفہ اور ان کے بیٹے ماجدکو تفتیش کے لیے طلب کیا۔