فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض اسرائیلی فوج اورغاصب آباد کاروں پر34 مقامات پرحملےکیے ہیں۔ ان حملوں میں براہ راست فائرنگ کےواقعات بھی شامل ہیں۔
بڑھتی ہوئیمزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں سات فوجی اور آباد کاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعاتہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینیمزاحمت کاروں نے دھماکہ خیز آلات سے دشمن پرحملے کیے۔ فلسطینیوں نے یہودی آبادکاروں کے چار حملے پسپا کردیے۔ جب کہ دشمن کی گاڑیوں کو نشانہ بنا کرانہیں تباہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی کنارےکے 15 مقامات پرفلسطینیوں اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑُپیں ہوئی ہیں۔
مقبوضہ بیتالمقدس میں شعفاط کیمپ میں جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران الجلمہ فوجی چوکی کو دھماکہخیز مواد سے نشانہ بنانے کے علاوہ پتھراؤ کیا گیا۔
قابض فوج نے راماللہ شہر کے گاؤں نبی صالح میں مکینوں کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا، جب کہنوجوانوں نے ام صفافا گاؤں میں آباد کاروں سے آمنا سامنا کیا اور ان کی گاڑیوں کوتوڑ پھوڑ دیا۔
مزاحمتی نوجوانوںنے نابلس شہر میں عینابس کے علاقے میں آباد کاروں پر پتھراؤ کیا جس سے آباد کاروںکی متعدد گاڑیاں تباہ اور ایک آباد کار زخمی ہو گیا۔
شمالی وادی اردن،خاص طور پر اریحا شہر نے ایک بہادرانہ گاڑی کی ٹکر کا واقعہ رونما ہوا جس میں ایکاسرائیلی قابض فوجی ہلاک اورپانچ زخمی ہو گئے۔