کل اتوار کو مغربیکنارے کے مشرق میں اریحا کے جنوب میں النبی موسیٰ گاؤں کے قریب ایک فلسطینی شہرینے اپنی گاڑی اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 5 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے جب کہ قابض فوجیوں نے حملہ آور کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
عبرانی میڈیا کےمطابق ایک کار صیہونی فوجیوں کے ایک گروپ سے ٹکرا گئی، جس سے 5 زخمی ہوئے، جن میںسے 3 کو معمولی جب کہ 2 کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔
اس واقعے کی ایکویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں کئی قابض فوجیوں کو زمین پر پڑے ہوئےدکھایا گیا ہے۔
عبرانی چینل 14کے نامہ نگار نے القدس کے العیزریا سے تعلق رکھنے والے حملہ آور برکات عودہ کے”قتل” (شہادت) کی تصدیق کی۔
اسرائیلی فوجی ریڈیونے تصدیق کی کہ اریحا کے قریب رن اوور آپریشن کے نتیجے میں پانچ اسرائیلی فوجی معمولیزخمی ہوئے۔
آپریشن کے بعدقابض فوج نے نبی موسیٰ کے علاقے میں فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ اریحا القدس اور وادی اردن کے درمیان واقع ہے۔
قبل ازیں الخلیلشہر میں ایک فلسطینی شہری کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور کم سے کم پانچزخمی ہوگئے تھے۔فلسطینی شہری نے جان کی بازی لگاتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا تھا۔