جمعه 15/نوامبر/2024

اتوار کو یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا، دو بہنیں مسجد سے بے دخل

پیر 31-اکتوبر-2022

گذشتہ روز درجنوںیہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھسکر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہاوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ روز پولیس کی فول پروف سکیورٹیمیں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دسیوںانتہا پسندوں نے  قبلہ اول میں گھسکراشتعال انگیز چکر لگائے۔

اتوار کو ایک سوسے زاید آباد کاروں نے اسرئیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں  دسیوں یہویوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی جب کہگذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھسکر مقدس مقام کی بے حرمتی کی تھی۔

یہودی آبادکاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے جنہوں نے اتوار کو یہودیوںکی  مذہبی رسومات  کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودیتعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائی کیں۔

قابض فوج نے نمازکی ادائی کے لیے مسجد اقصیٰ میں آنے والے فلسطینیوں کی شناخت پریڈ کی اور ان کےشناختی کارڈز ضبط کرلیے۔

ادھر کل اتوار کےروز اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی دو حقیقی بہنوں شہد اور ھنادی حمودہکو گرفتار کرنے کے بعد انہیں ایک ہفتے کے لیے قبلہ اول سے بے دخل کرنے کا حکم دیا۔

اتوارکے روزاسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے ایک 22سالہ نوجوان امیر محمد کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ اسے ایمبولینس پر اسپتال منتقلکیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ جمعہاور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار دن میں دو بارمسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کوپامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی