جمعه 15/نوامبر/2024

فدائی حملے میں یہودی آباد کار جھنم واصل،پانچ زخمی، حملہ آورشہید

اتوار 30-اکتوبر-2022

کل ہفتے کی شاممقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل میں کریات اربع بستی کے قریب فائرنگ کیکارروائی میں ایک فلسطینی مزاحمتی کارشہید جب کہ ایک آباد کار ہلاک اور 5 زخمیہوئے۔

عبرانی میڈیا کےمطابق ایک فلسطینی نے الخلیل میں کریات اربع بستی کے قریب آباد کاروں کے ایک گروپپر گولی چلا دی، جس کے نتیجے میں ایک آباد کار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کچھفاصلے پرکھڑی اسرائیلی فوج نےگولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

اگرچہ شہید کیشناخت کی کوئی سرکاری فلسطینی تصدیق نہیں کرسکی ہے، ایک نیوز گروپ نے اطلاع دی ہےکہ حملہ آور نوجوان شہید محمد کمال الجبعری تھا، جو الخلیل میں بیت عینون سے ہے۔اس کا بھائی ایک سابق قیدی ہے جسے غرب اردن سے بے دخل کرکے غزہ بھیج دیا گیاتھا۔

درجنوں کارکنوںاور طلباء نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہید محمد کمال الجبعری کی شہادت کیتفصیلات بیان کرتے ہوئے اس کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

قابض فوج نے الخلیلمیں بیت عینون میں شہید الجبعری کے اہل خانہ کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

آپریشن کی تفصیلاتمیں عبرانی رپورٹس میں ابتدائی طور پر دو آباد کاروں کے زخمی ہونے کی بات کی گئی۔تاہم واللا ویب سائٹ نے فدائی حملے میں زخمیوں کی تعداد چھ بیان کی تھی۔ جن میں سےایک آباد کار بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

مختصر لنک:

کاپی