جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں کا قتل عام، اردن سے اسرائیلی سفیرکو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

جمعہ 28-اکتوبر-2022

اردنی ارکان پارلیمنٹنے جمعرات کی شام اپنے ملک کی حکومت سے عمان سے اسرائیلی سفیر کو نکالنے اور تل ابیبسے اردنی سفیر کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ فلسطینی عوام کے خلاف”قابض فوج کے قتل عام” کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

جمعرات کو ایکپارلیمانی میمورنڈم میں ارکان پارلیمنٹ نے زور دیا کہ "ہمارے عوام کے خلافاسرائیلی قابض ریاست کے مسلسل جرائم نابلس (شمالی مغربی کنارے میں) شہر میں اردن کیقومی سلامتی کو سب سے پہلے خطرے میں ڈال رہے ہیں۔”

پارلیمانی میمورنڈممیں جسے پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالکریم الدغمی کو مخاطب کیا گیا تھا اور جس پر 66اراکین نے دستخط کیے تھے، رکن پارلیمنٹ خلیل عطیہ نے حکومت پر دباؤ ڈالنے کامطالبہ کیا کہ وہ اپنی کوششوں اور اقدامات میں اسرائیلی جرائم کی مذمت کی سح کر چیلنجکی سطح تک بڑھنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ "اسرائیلی ریاست کی دہشت گردی غیر مسبوق حد تک پہنچ چکی ہے، اس کاہمارے بہادر فلسطینی عوام کو نشانہ بنانا، قوم اور اردنی عوام کے تمام مقدسات کونقصان پہنچانے کا منصوبہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی