جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں تین یہودی آباد کار زخمی

جمعرات 27-اکتوبر-2022

مغربی کنارے اورمقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کےخلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا۔

مرکزاطلاعات فلسطین”معطی” نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے اور القدس  میں مزاحمتی کارروائیوں کی 47 کارروائیوں کی نشاندہیکی، جن میں خاص طور پر قابض افواج کے خلاف فائرنگ کے 5 حملے اور آباد کاروں کےحملوں کا ردعمل، جس کے نتیجے میں 3 آباد کار زخمی ہوئے جیسے واقعات شامل ہیں۔

دو آباد کار اسوقت زخمی ہوئے جب "یکیر” بستی کے سنگم پر اسرائیلی گاڑیوں پر پتھراؤ کیاگیا۔ یہ سلفیت کے شمال مغرب میں دوراستیا قصبے کی زمینوں پر تعمیر کی گئی ہے اورگورنری میں مراد موڑ کے قریب پتھروں سے ایک آباد کار زخمی ہوا۔

مزاحمتی کارکنوںنے نابلس میں دھاووں کے دوران خلہ العامود اور بلطہ  پناہ گزین کیمپ میں قابض فوج پر گولیاں برسائیںاور بیتا موڑ پر بھی قابض فوج کو جنین شہر میں جلمہ چوکی اور نزلہ الشیخ کو نشانہبنایا، بیت لحم میں تصادم کے دوران ایک دھماکہ خیز ڈیوائس اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

مزاحمتی کارکنوںنے الگ الگ علاقوں میں آباد کاروں کے 7 حملے پسپا کیے اور 3 آباد کاروں کی گاڑیوںکی توڑپھوڑ کی۔

القدس، جنین، راماللہ، نابلس، بیت لحم، سلفت، اریحا ، قلقیلیہ اورالخلیل  میں 25 محاذ آرائی کے مقامات پر جھڑپیں ہوئیں،جس کے دوران نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔

مغربی کنارے میںگزشتہ ستمبر کے دوران فلسطینی مزاحمت کی تمام شکلوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میںآیا، جب فلسطینی انفارمیشن سینٹر "معطی” نے 833 مزاحمتی کارروائیوں کی نشاندہیکی۔

مختصر لنک:

کاپی