دوہزار بیس سے قائم فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے اتحاد ‘نیشنل لیڈرشپ آف پاپولر ریزسٹینس ‘ نے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کے خلاف کارروائیوں میں شدت لائی جائے۔ ‘
یہ اپیل گذشتہ روز جاری کردہ ایک اپیل میں کی گئی ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ پورے فلسطین میں کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔ اپیل بدھ کے روز مزاحمتی گروپ کے ایک اجلاس کے بعد سامنے آئی ہے۔
مزاحمتی گروپ نے ‘فلسطین کاز’ کے لیے ہر طرح کی امداد پر بھی زور دیا ہے۔ قومی قیادت پاپولر مزاحمتی گروپ نے اس امر پر بھی زور دیا الجیریا میں متوقع عرب سربراہی کانفرنس کے دوران اس چز کا مطالبہ کیا جائے گا کہ قابض اسرائیلی ریاست کا ہر طرح کا بائیکاٹ کیا جائے۔
مزاحمتی گروپ نے یہ مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری اپنے دوہرے معیار اور اسرائیلی مظالم کے خلاف خاموشی کو چھوڑ دے۔ تاکہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کو روکنے میں مدد مل سکے۔
جاری کردہ بیان میں فلسطینی شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور جیلون میں قید فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ۔