پنج شنبه 01/می/2025

مغربی کنارے اور القدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 61 مزاحمتی کارروائیاں

بدھ 26-اکتوبر-2022

ایک رپورٹ میں گذشتہچوبیس گھنٹوں کے دوران 61 مزاحمتی کارروائیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ مزاحمتیکارروائیاں ایکا یسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب کل منگل کو اسرائیلی فوج نے نابلساور رام اللہ میں چھ فلسطینی مزاحمتی کارکنوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطینکی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ اور چاقو کے سات حملوں میںقابض فوج اور آباد کاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ دو دھماکہ خیز آلات کودھماکے سے اڑا دیا گیا اور مغربی کنارے کے الگ الگ حصوں میں آباد کاروں کے آٹھحملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مزاحمتی نوجوانوںنے آباد کاروں کی سات گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور قابض فوج کی گاڑیوں اور ٹھکانوںپر نو مولوٹوف کاک ٹیل اور پٹاخے پھینکے، جس میں ایک فوجی کیمرہ ٹوٹ گیا جبکہ ایککیمرے کو گولی مار کار اڑا دیا گیا۔

مزاحمتی کارروائیوںکی تفصیلات میں قلقیلیہ گورنری کے گاؤں الفندق میں ایک آباد کار کو چھرا گھونپ دیاگیا۔ نابلس پر قابض فوج کے حملے میں بار بار جھڑپیں، فائرنگ اور دھماکہ خیز موادکا دھماکہ دیکھنے میں آیا۔

قابض فوج کے ساتھجھڑپیں مغربی کنارے میں 25 پوائنٹس تک پھیل گئیں، جب کہ قابض کی جانب سے نابلس میںعرین الاسود گروپ کے مزاحمتی کارکنوں کو نشانہ بنانے اور قابض فوج کے ساتھ شدیدمسلح جھڑپوں کے بعد پانچ مزاحمتی جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد عوامی غصے کی آگ بھڑکاٹھی۔

مزاحمتی کارکنوں نےمقبوضہ بیت المقدس میں قلندیہ چوکی کے قریب قابض فوج پر فائرنگ کی، جب کہ ابو دیساور بدو قصبوں اور ضحیات السلام محلے میں قابض فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں۔اس دوران پتھراؤ کیا گیا اور ایک کیمرے کو گولی ماری گئی۔

مقبوضہ بیتالمقدس میں گیون یہودی بستی کے قریب 4 مولوٹوف کاک ٹیلوں اور روڈ نمبر 450 پر 3 پٹرولبم پھینکنے کے علاوہ العیزریا قصبے میں قابض فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔

جنین میں مزاحمتیسرگرمیاں جاری رہیں اور مزاحمتی کارکنوں نےشہر کے شمال میں الجلمہ چوکی پر فائرنگ کی، جب کہ فوجی چوکی کے قریب قابض فوج کودھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

مزاحمت کاروں نےجنین میں سلیم چیک پوائنٹ، شیکڈ سیٹلمنٹ اور رومانہ قصبے میں تعینات قابض فوجیوںپر فائرنگ کے تین حملے بھی کیے۔

مختصر لنک:

کاپی