جمعه 15/نوامبر/2024

نابلس کا محاصرہ اسرائیل کا سنگین جرم،مزاحمت جاری رکھیں گے:حماس

منگل 25-اکتوبر-2022

اسلامی تحریکمزاحمت "حماس” نے کہا ہے کہ نابلس شہر اور مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروںاور کیمپوں کے محاصرے کا جاری رہنا ایک مکمل جرم ہے جو ہمارے عوام کی مزاحمت اوراستقامت کے عزم کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ یہ محاصرہ ایک بار پھر فلسطینیوںکی ثابت قدمی اور بہادری کے سامنے قابض کے حفاظتی نظام کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

تحریک نے پیر کےروز ایک بیان میں فلسطینی عوام سے نابلس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے اورجامع مزاحمت کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔ قابض دشمن کی دراندازی کو روکنے اور القدساور الاقصیٰ کے دفاع کی ضرورت پر زور دیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے لوگوںکی طرف سے تیار کردہ بہادری اور ان کی مزاحمت اور نوجوانوں کی دشمن کے سامنےمزاحمت ایک بار پھر یہ ثابت کرتی ہے کہ ہمیںایک نئے سرے سے قومی مزاحمت شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

حماس نے القدساور الاقصیٰ کا دفاع کرنے والے المرابطین کے استقامت کی تعریف کی اور پوری طاقتاور بہادری کے ساتھ ان کا دفاع کرتے ہوئے قابض ریاست کی دہشت گردی کے خلاف مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوںکی مزاحمتی کارروائیوں کو سراہا۔

مختصر لنک:

کاپی