گذشتہ روز درجنوںیہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھسکر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔
فلسطینی محکمہاوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ روز پولیس کی فول پروف سکیورٹیمیں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دسیوںانتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھسکراشتعال انگیز چکر لگائے۔
اتوار کو ایک سوسے زاید آباد کاروں نے اسرئیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں دسیوں یہویوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی جب کہگذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھسکر مقدس مقام کی بے حرمتی کی تھی۔
یہودی آبادکاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے جنہوں نے اتوار کو یہودیوںکی مذہبی رسومات کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودیتعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائی کیں۔
خیال رہے کہ جمعہاور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار دن میں دو بارمسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کوپامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔