جمعه 15/نوامبر/2024

زنجیروں میں جکڑے قیدی کے ہمراہ اسرائیلی فوج کا دھاوا

پیر 24-اکتوبر-2022

کل اتوار کواسرائیلیقابض فوج نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کےخلاف نئے حملے شروع کیے۔ ایک قیدی کو اس کے رشتہ داروں کے سامنے گالیاں دینے کےعلاوہ اسے رسیوں سے باندھ دیا۔

قابض فوج نےمقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر باب حطہ کے محلے میں قیدی وسام سدر کے گھر پردھاوا بول کر اسے ہتھکڑیاں لگا کر اپنے ساتھ لایا اور گھر کے سامان کی توڑپھوڑ کیاور اس کی تصاویر بھی اتار لیں۔

چند روز قبل قابضفوج نے نوجوان سدر کو گرفتار کیا تھا جب کہ مقبوضہ بیت المقدس شہر اور اسلامیمقدسات پر یہودیت کے منصوبے مسلط کرنے کی کوششوں کے درمیان ان کی خلاف ورزیاں اببھی جاری ہیں۔

متعلقہ تناظر میںقابض فوج نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں نبی صالح کے داخلی دروازے کے قریبمتعدد فلسطینی گاڑیوں کو قبضے میں لے کر تلاشی لی۔

اسرائیلی فوجیوںنے گاؤں کے داخلی راستے بند کر دیے اور رام اللہ کی طرف گذرنے والی گاڑیوں کو روکلیا جس سے علاقے میں ٹریفک جام ہو گیا۔

اسرائیلی قابضفوج نے آباد کاروں کے حملوں کے درمیان نابلس شہر اور اس کے قصبوں پر مسلسل تیرہویںروز بھی فوجی محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔

قابض افواج نے زیادہتر مرکزی اور ذیلی چوکیوں کو بند کر دیا ہے اور نابلس کے اندر اور باہر سے شہریوںاور گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

قابض فوج نابلسپر فوجی محاصرہ اور پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عوامی سرگرمیوں کو دبا دیتیہے اور گذشتہ دنوں ان سرگرمیوں میں حصہ لینے والے فلسطینیوں پر قابض فوجیوں کےحملوں کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی