فلسطینی عوام کےساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی قابض ریاست کے جرائم کی مذمت میں امریکی دارالحکومت واشنگٹنمیں ہونے والے مظاہرے میں درجنوں یکجہتی کے کارکنوں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔
یہ مظاہرہواشنگٹن یادگار کے سامنے "میری لینڈ فار فلسطین” اتحاد کی دعوت پر کیا گیا۔یہ ایک فریم ورک ہے جس میں واشنگٹن ڈی سی کے قریب میری لینڈ شہر میں یکجہتی کے لیےفلسطینی اور امریکی ادارے شامل ہیں۔
شرکاء نے فلسطینیپرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرفلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی ریاست کے خلافنعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور امریکیانتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض حکومت کی حمایت بند کرے اور فلسطینیوں کا قتلعام بند کرائے۔