جمعه 15/نوامبر/2024

الشیخ جراح کے محاصرے کے لیے اسرائیل کے3 آباد کاری کے منصوبے

اتوار 23-اکتوبر-2022

مقبوضہ بیتالمقدس میں قابض میونسپلٹی تین آباد کاری کے منصوبے تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جنکا مقصد الشیخ جراح اور اس کے آس پاس آباد کاروں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے،اسمیں ایک نئی رہائشی عمارت، سیٹلمنٹ یونٹس اور تجارتی عمارتوں کا قیام شامل ہے۔

عبرانی اخبار”اسرائیل ہیوم” کے مطابق آباد کاروں کے لیے ایک نئی رہائشی عمارت کیتعمیرایک موجودہ عمارت کو مسمار کر کے اس کی جگہ دوسری عمارت کا قیام، نیز ایکتجارتی عمارت کا قیام شامل ہے جو الشیخ جراح کے قریب ہوگی۔

ان منصوبوں کے پیچھےاور پردے کے پیچھے، نام نہاد "اسرائیل لینڈ فنڈ” ہے جس کی بنیاد قابضریاست  کے ڈپٹی میئر اریہ کنگ نے رکھی تھی۔

فنڈ کے اہلکارفلسطینیوں کی اراضی پر قبضہ کرنے میں سرگرم ہیں، جعلسازی دستاویزات اور ٹائیٹل ڈیڈزبنا کر فروخت اور خریداری کے جعلی معاہدے تیار کر کے وہ دھوکے سے فلسطینیوں کیاراضی پرقبضہ کررہے ہیں۔

قابض حکام مسلسل الشیخجراح محلے کو آباد کاروں اور قابض پولیس کی طرف سے شدید حملوں اور اشتعال انگیزدراندازیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان کے گھروں پر قبضہ کرنے اور اس کے مکینوں کےگرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ انہیں زبردستی وہاں سے نکل جانے پرمجبور کیا جا سکے۔ .

مختصر لنک:

کاپی