کل ہفتے کے روزاسرائیلی فوج کی فائرنگ زخمی فلسطینی 32 سالہرابی عرفہ رابی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ رابی عرفہ کو اسرائیلی فوجنے جمعہ کی شام قلقیلیہ میں چوکی نمبر 109 پرفائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں فلسطین کے ایکسرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہفتے کی صبح وہ دم توڑ گیا۔
مرکزاطلاعاتفلسطین کے مطابق رابی عرفہ رابی شہید کے والد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس کےبیٹے کو بے دردی کے ساتھ گولیاں مار کرشہید کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کی شادیکی تیاری جاری تھی اور آئندہ جمعہ کو اس کی نکاح کی تقریب طے تھی۔
فلسطینی وزارتصحت نے کہا ہے کہ نوجوان انتہائی تشویشناکحالت میں درویش نازل اسپتال پہنچایا گیا۔ اس کے سر میں چوٹ لگنے کے بعد وہ زخموں کیتاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
یہودی آبادکاروں کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ رابی نے اپنی گاڑی سے آباد کاروں کو زخمی کرنےکی کوشش کی اور ایک آباد کار کوزخمی بھی کیا۔
اسرائیل کی واللاویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی گاڑی کو اس کی تلاشیکے لیے روکا، جس کے دوران ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی اور ایک فوجی کے پاؤںکو روند ڈالا۔ فوجی معمولی زخمی ہوا۔
جبکہ قابض فوج کےترجمان نے کہا کہ ڈرائیور نے مزدوروں کے ایک گروپ کو کراسنگ کے ذریعے اسمگل کرنے کیکوشش کی۔
شہید رابی عرفہ رابیکے والد نے کہا کہ ان کے بیٹے کی اگلے جمعہ کو شادی ہونے والی تھی۔ اللہ نے اسےاپنے ساتھ علیین کے لیے منتخب کیا ہے۔