پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس میں چاقو کے حملے میں ایک آباد کار شدید زخمی

اتوار 23-اکتوبر-2022

ہفتے کی شاممقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی لڑکے کو اسرائیلی قابض فوج نے گولی مار دی۔دوسری طرف اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی شہری نے ایک یہودی آباد کارکوچاقو کے حملے میں شدید زخمی کردیا۔

عبرانی چینل 12نے کہا کہ حملہ آور ایک 20سالہ نوجوان تھا۔ اسے گولی مار کر زخمی کر دیا گیا اور بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

بیس سال کی عمر میںبیت المقدس میں فرانسیسی ہل کے قریب ایک گلی میں شدید زخمی حالت میں پایا گیا۔ اسےشہر کے شعار تصدیق اسپتال لے جایا گیا۔

چینل کے مطابقشبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ ایک سوچی سمجھی کارروائی تھی اور یہ کہ مجرمموقع سے فرار ہو گیا۔ ا تاہم اسرائیلی پولیس نے اسے تلاش کرنے کے بعد گرفتارکرلیا۔

اسرائیلی پولیسکا کہنا ہے کہ گرفتار فلسطینی نوجوان نے چاقو حملے کے بارے میں کہا ہے کہ اس نےشہید عدی التمیمی کے قتل کا بدلہ لیا  ہے۔

دوسری جانب اسلامیتحریک مزاحمت "حماس” نے کہا ہے مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی گوریلاکارروائی نے فلسطینیوں کی مزاحمت کچلنے کے اسرائیلی دعوے کو جھوٹا ثابت کیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازمقاسم نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ القدس آپریشن میں ہفتے کے روز ایک آباد کارکو نشانہ بنانا قابض ریاست کے جرائم کا جواب ہے۔

مختصر لنک:

کاپی