حماس ترجمان حازم قاسم نے گذشتہ شام پرکیے گئے اسرائیلی بمباری کی سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا اسرائیلی کارروائیاں اس کے جرائم کا تسلسل ہیں۔ اس کے یہ جرائم پوری عرب قوم کے خلاف ہیں۔
حازم قاسم نے کہا اسرائیل کی اس جارحیت کے خلاف ہم شام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ہم اپنے باہمی تعلقات کو اسرائیل کی اس جارحیت اور حملوں کو مقابلہ کرنے کے مضبوط تر کرتے رہیں گے۔
حماس ترجمان نے ان خیالات کا اظہار ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ ترجمان نے کہا اسرائیل کے نوآبادیاتی انداز کی اس جارحیت کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم سب متحدہ رہیں اور مل کر صہیونی یلغار کا مقابلہ کریں۔
واضح رہے شامی دفاعی نظام کے تحت اسرائیلی میزائل حملوں کو جمعہ کی شام ناکام بنا دیا گیا تھا۔ اسرائیلی بمبار طیاروں نے یہ حملے جمعہ کی رات کو شام کے جنوبی حصوں کیے تھے۔ دھماکوں کی آوازیں دارالحکرمت تک سنی گئی تھیں۔