پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن: اسرائیلی فوج،آباد کاروں کے ساتھ جھڑپیں، درجنوں فلسطینی زخمی

ہفتہ 22-اکتوبر-2022

مغربی کنارے میںقابض افواج کے ساتھ تصادم اور آباد کاروں کے حملوں کے دوران جمعہ کی شام درجنوں فلسطینیشہری زخمی ہوئے جب کہ متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

فلسطینی ہلالاحمر کے مطابق نابلس کے قصبوں بیت فوریک اور حوارہ میں شروع ہونے والی جھڑپوں کےدوران چونسٹھ شہری زخمی ہوئے، جن میں پانچ براہ راست گولیوں سے، پانچ کو ربڑ کیگولیوں سے اور باقی آنسو گیس کے کنستروں سے زخمی ہوئے۔

قابض فورسز نےہلال احمر اور طبی امدادی عملے کو حراست میں لے لیا جب کہ نابلس کے مشرق میں بیت فوریکچوکی پر امدادی رضاکاروں سے کچھ سامان ضبط کرلیا۔

قابض فوج نے قصبےمیں جھڑپوں کے دوران دو نوجوانوں اسامہ محمود حننی اور عیسیٰ شہیر حننی کو گرفتار کرلیا۔

شہریوں نے نابلسکے جنوب میں حوارہ چوکیوں اور مشرق میں بیت فوریک اور شمال میں دیر شراف موڑ پرنماز جمعہ ادا کی۔ یہ جگہ نابلس شہر کے گیارہ روز سے جاری محاسرےکے لیے رکاوٹیںکھڑی کرکے بند کردی گئی ہے۔

نابلس کے لوگوںنے 13/11/2022 تک اجازت نامہ حاصل کرنے کے علاوہ گورنری کی چوکیوں اور چوراہوں کومنتقل کرنے یا عبور کرنے سے روکنے کے قابض فوج کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

قابض فوج کیحفاظت میں درجنوں آباد کاروں کے "قریوت” چشمہ پر دھاوا بولنے کے بعد بیتاقصبے میں جبل صبیح اور نابلس کے جنوب میں قریوت گاؤں کے قرب و جوار میں فلسطینیوںپر حملے کیے۔

"یتزحار”یہودی کالونی کے آباد کاروں کے ایک گروپ نے شہریوں پر حملہ کیا جب وہ حوارہ کےشمال میں زیتون کے پھل چن رہے تھے اور انہیں زمینوں سے بھگانے کی کوشش میں ان پرپتھر پھینکے۔

اس دوران دونوجوان زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کے سر میں پتھر لگا، جب آباد کاروں نے نابلس کےجنوب میں واقع بورین گاؤں پر حملہ کیا۔

قلقیلیہ کے قصبےکفر قدوم میں قابض فوج کے ساتھ تصادم کے دوران دو نوجوان جن میں سے ایک کو پیٹ میںزندہ گولیاں اور دوسرے کو ربڑ کی گولیوں سے زخمی کیا گیا۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ شہر کی شمالی چوکی پر نوجوانوں اور قابض فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کےدوران ایک 15 سالہ بچہ پیٹ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوا۔

ذرائع نے مزیدبتایا کہ لڑکے کو زخمی ہونے کے نتیجے میں قلقیلیہ کے "درویش نزال” کےسرکاری اسپتال میں لے جایا گیا۔

دوسری جانب قابضفوج نے بستیوں کے خلاف ہفتہ وار "کفر قدوم” مارچ کو کچل دیا، جس کے نتیجےمیں ایک فلسطینی بچہ اور ایک غیر ملکی یکجہتی کارکن ربڑ کی دھاتی گولیوں سے زخمیہو گئے۔

عینی شاہدین نےبتایا کہ قابض فوجیوں نے مارچ کرنےکے لیے ان پر حملہ کیا، اور ان پر ربڑ کی کوٹیڈدھاتی گولیاں اور زہریلی آنسو گیس کے کنستر برسائے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ حملے کے نتیجے میں ایک 14سالہ بچہ محمود ریاض زخمی ہوا، اس کے علاوہ ایک غیر ملکی یکجہتی کارکن کو بھی چوٹلگی اور دونوں زخم سینے کے حصے میں لگے۔

مختصر لنک:

کاپی