قابض اسرائیلیفوج نے شہید فلسطینی عدی تمیمی کا جسد خاکی ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے یا انہیںدکھانے سے انکار کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ عدیتمیمی کو گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بے رحمانہ کارروائیکے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔
جمعرات کو اسرائیلیقابض حکام نے شہید عدی التمیمی کے اہل خانہ کو جسد خاکی دیکھنے یا ان کی میت حوالےکرنے سے انکار کر دیا، جسے گذشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع "معالہہعدومیم” کی بستی کے اندر قابض فوج نےگولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ .
خبر رساں ایجنسی ایجنسی”صفا” نے وکیل خلدون نجم کے حوالے سے بتایا کہ قابض پولیس نے تمیمی کےاہل خانہ کو ان کے بیٹے عدی کو دیکھنے یا لاش ان کے حوالے کرنے سے انکار کیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ وہ اگلے اتوار کو ایک درخواست جمع کرائیں گے کہ شہید عدی کے اہل خانہ کو اسے دیکھنے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے واضح کیاکہ قابض پولیس نے شہید کی والدہ کو اس ماہ کی 25 تاریخ تک مقبوضہ بیت المقدس کےعلاقے سلوان میں اپنے خاندان کے گھر میں نظر بند کردیا ہے جب کہ وہ اس ماہ کے آخرتک شفاعت کیمپ داخل نہیں ہوسکے گی۔