جمعه 15/نوامبر/2024

شہیدعدی تمیمی فلسطینی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں: ھشام قاسم

جمعہ 21-اکتوبر-2022

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کی بیرون ملک قیادت کے رُکن ہشام قاسم نے گذشتہ روز اسرائیلی فوج کیدہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان عدی التمیمی کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدی ہزاروں فلسطینی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہیدعدی التمیمی نے جو کچھ کیا، وہ ہزاروں نوجوانوں کے لیے ایک الہامی کیفیت کینمائندگی کرتا ہے۔ ایسے نوجوان کو دشمن پر کاری ضبر لگانے اور دشمن کے اعصاب شلکرنا چاہتے ہیں وہ شہید عدی کی پیروی کریں۔

خیال رہے کہ چندروز پیشتر فلسطینی نوجوان عدی تمیمی نے ایک مزاحمتی کارروائی میں ایک خاتوناسرائیلی فوجی کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا تھا۔ زخمی ہونے والی ایک اہلکار شدیدزخمی بتائی جاتی ہے۔ اس کے بعد قابض فوج عدی تمیمی کا مسلسل تعاقب کررہی تھی۔

گذشتہ روزاسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے مشرق میں اس کا تعاقب کرنے کے بعد اسے گولیاں ماریںجس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔ قابض فوج نے شہید کا جسد خاکی بھی قبضے میں لےرکھا ہے۔

حماس رہ نما ہشامقاسم کا خیال ہے کہ "پوری دنیا نے اپنے دو گوریلا آپریشنوں میں شہید سے جوکچھ دیکھا ایک منفرد اور غیر معمولی بہادری”، مغربی کنارے میں نشاۃ ثانیہ کےعوامل میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہیدکو گرفتار کرنے میں ناکامی کی وجہ سے صہیونی  ریاست کے اداروں کے اندر الزام تراشی اورباہمیالزامات کے تبادلے کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔ نام نہاد صہیونی سکیورٹی ادارے عدی کوگرفتار کرنے میں ناکامی کی ذمہ داری ایک دوسرے پرعاید کرتے تھے۔

عدی تمیمی نے نواکتوبر کو شعفاط کیمپ میں ایک کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک اورتین کو زخمی کردیا تھا اور خود بہ حفاظت فرار ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی