قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری بری طرح زخمی ہو گئے۔ نہتے فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے واقعات اس وقت پیش آئےجب قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم میں پرتشدد کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج کی فائرنگ سے پہلا واقعہ سعیر ٹاون الخلیل صوبے میں پیش آیا۔
قابض فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی کے پیٹ میں گولی لگی جسے فوری طور پر الخلیل شہر کے ایک مقامی ہسپتال کی ایمر جنسی میں لے جایا گیا۔
وزارت صحت کے مطابق دوسرا واقعہ الرام ٹاون مقبوضہ یروشلم میں پیش آیا ۔ اس علاقے میں بھی اسرائیلی قابض فوج نے ایک فلسطینی کو پیٹ میں ہی گولی مار کر زخمی کیا۔ اس زخمی کو فلسطین میڈیکل کامپلیکس کے ایمر جنسی سرجری کے یونٹ میں لایا گیا۔