چهارشنبه 30/آوریل/2025

نابلس کا فوجی محاصرہ دسویں روز بھی جاری

جمعہ 21-اکتوبر-2022

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کا اسرائیلی قابض فون نے مسلسل دسویں روز بھی محاصرہ جاری رکھا ہے۔  اس دوران شہر کے تمام داخلی راستوں کو مسلح فوجیوں نے بند کر رکھا ہے ۔ 

اس دوران فلسطینی شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت کا حق مکمل طور پر چھین لیا گیا ہے۔ مطلوب افراد شناخت کے نام پرپچھلے دس شہری اپنی مکمل تلاشی کے بعد اور شناخت کے تمام طریقوں کو استعمال میں لائے جانے کے بعد شہر کے اندر یا باہر جانے دیا جاتا ہے۔   

اس دس دن سے جاری فوجی محاصرے کے نتیجے میں نابلس شہر کے علاوہ آس پاس کی بستیوں کی معمول کی زندگی پوری معطل ہو ہو چکی ہے۔ حتی کہ مغربی کنارے کی  تقریبا آبادی نابلس کے اس فوجی محاصرے سے متاثر ہوئئ ہی۔         

 واضح رہے ضلع نابلس میں مجموعی طور 425000 نفوس پر مشتمل آبادی ہے۔ ان میں چار پناہ گزین کیمپوں ، ایک شہر اور 55 دیہات کی سبھی میں موجود یہ لاکھوں لوگوں کے معمولات زندگی معطل ہیں۔  

قابض فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے ہر سو دہشت پھیلا رکھی ہے۔  سکول، کالج اور یونیرسٹی بند ہے۔ سبھی لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے نابلس کو عملا قید خانہ بن گئی ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی