کل بدھ کو اسرائیلیقابض فوج نے الخلیل شہر میں ایک ڈرون مار گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
قابض فوج کےترجمان نے کہا نے کہا کہ اس قسم کا ایک ڈرون (اسکائی رائڈر)بدھ کی صبح الخلیل شہرکے علاقے میں معمول کی سرگرمی کے دوران گر کرتباہ ہوا۔
ترجمان نے تصدیقکی کہ طیارہ برآمد کر لیا گیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ ڈرون کے تباہ ہونے کے بعد اس کی معلومات لیک ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔
اسرائیلی فوج کےچیف آف سٹاف ایویو کوچاوی نے مغربی کنارے میں قتل عام کرنے کے لیے مسلح ڈروناستعمال کرنے کی منظوری دے دی۔
اس سال کے آغاز سےفلسطینی اور اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کےشہروں میں قابض افواج کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔