مقبوضہ مغربیکنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے مشرق میں واقع گاؤں کیسان میں یہودی آباد کاروں کےحملے میں متعدد فلسطینی اور کارکن زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی کہ آباد کاروں نے "فزعہ” مہم کے کارکنوں پر حملہ کیا، جب وہ کیسانگاؤں میں زیتون چننے میں کسانوں کی مدد کر رہے تھے۔
آباد کاروں نے ایکغیر ملکی کارکن کو لاٹھیوں سے مارا جس سے اسے مختلف زخم آئے۔
زیتون کی کٹائیکے موسم میں آبادگاروں کے حملے بڑھ جاتے ہیں جس سے شہریوں کو بھاری نقصان ہوتا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران آباد کاروں نے شمالی مغربی کنارے کے شہروں میں فلسطینیوں اور ان کی املاککے خلاف 51 حملے کیے، جن میں سے 19 صرف نابلس میں اور 32 باقی شہروں میں ہوئے۔
انفارمیشن مرکزفلسطین[معطی] کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج اور اسرائیلی آباد کاروں نےستمبر کے مہینے کے دوران مغربی کنارے اور القدس میں 2587 خلاف ورزیاں کیں۔